اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک )عید الفطر کس دن منائی جائے گی ؟مصری اور اماراتی ماہرین فلکیات کی طرف سے تاریخ کے حوالے سے پیش گوئیاں سامنے آئی ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار آسٹرونومیکل اینڈ جیو فزیکل ریسرچ نے پیش گوئی کی ہے کہ اس سال مصر میں رمضان المبارک 29 دن کا ہو گا ۔
آخری روزہ ہفتہ 29 مارچ کو ہوگا جب کہ شوال یا عید الفطر کا پہلا دن30 مارچ اتوار کو ہوگا۔
مصری قومی فلکیاتی تنظیم نے مصر کے علاوہ دنیا بھر کے تقریباً 30 شہروں کے نام بھی بتائے ہیں جہاں 29 مارچ کو شوال کا چاند نظر آنے کا امکان ہے ان شہروں میں مکہ، مدینہ، ریاض، انقرہ، تہران، مسقط، کراچی، لندن، ماسکو اور اوٹاوا شامل ہیں۔
اماراتی فلکیات سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کے مطابق فلکیاتی طور پر شوال کے پہلے دن یعنی عید اتوار 30 مارچ کو ہوسکتی ۔
ابراہیم الجروان کے مطابق شوال کا چاند امارات میں 29 مارچ 2025 کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجکر 58 منٹ پر نظر آئے گا اور غروب آفتاب تک چاند کی عمر صرف 3 گھنٹے ہوگی اور چاند کو دیکھنا مشکل ہوگا۔
چاند کی پوزیشن اور سورج کی روشنی کی موجودگی کی وجہ سے اگر ایسا ہوتا ہے تو شوال اور عید الفطر کی پہلی تاریخ پیر 31 مارچ کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں ۔برطانیہ کی تاریخ میں پہلی بار عید کی عبادات ٹی وی پر لائیو نشر کی جائینگی