راولاکوٹ (کشمیر ڈیجیٹل)کمشنر پونچھ مسعود الرحمان اورڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن پونچھ سردار ظہیر احمد نے شہید عبد الرؤف اے ایس آئی چوکی آفیسر ڈھلکوٹ کی جائے شہادت کا معائنہ کیا ۔
اس موقع پر آفیسران کے ہمراہ ایس ایس پی پونچھ راولاکوٹ خرم اقبال ،طارق محمود ،سردار محمد اعجاز خان ڈی ایس پیز،ایس ایچ او تھوراڑ ،دیگر آفیسران موجود تھے۔
ایس ایس پی راولاکوٹ نے آفیسران کو پیش آنے والے واقعہ ،کرائم سین کے حوالے سے بریفنگ دی ۔آفیسران نے نے ایس ایس پی راولاکوٹ ،تفتیشی ٹیم کو شہید عبد الرؤف اے ایس آئی کے دیگر قابل گرفتار ملزمان کو فوری گرفتار کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت دی۔
یاد رہے 8مارچ کو افطار سے قبل پولیس چوکی ڈھلکوٹ کے چوکی آفیسر عبدالرئوف دو گروپوں کے مابین فائرنگ کے دوران گولی لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جنہیں راولاکوٹ سی ایم ایچ لے جایا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔
عبد الروف پٹرول پمپ پر دو گروپوں کےدرمیان جھگڑے کی اطلاع پرچوکی آفیسر پولیس نفری کے ہمراہ ڈیوٹی پر تھے ۔
راولاکوٹ سے 25 کلومیٹر دور ٹائیں ڈھلکوٹ پولیس چوکی سے ایک کلومیٹر کے فاصلے پر پہلے سے مختلف مقدمات میں اشتہاری ملزم عمران ولد گلزمان سکنہ ٹائیں ڈھلکوٹ نے فائرنگ کر کے انچارج پولیس چوکی اسسٹنٹ انسپکٹر عبدالراوف کو گو لی مار دی تھی ۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔راولاکوٹ : دو گروپوں میں تصادم ، پولیس افسر عبدالروف گولیوں کا نشانہ بن گئے ،علاقے میں کہرام مچ گیا




