امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف خبریں شائع کرنے والے چینلز اور اخبارات پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں بدعنوان قرار دے دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ میڈیا ادارے ان کے خلاف 97 فیصد منفی خبریں چلاتے ہیں اور ججوں پر اثرانداز ہو کر قوانین میں تبدیلی کی کوشش کر رہے ہیں جو کہ غیرقانونی عمل ہے۔
محکمہ انصاف میں گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ میڈیا کو اس کردار سے روکا جانا چاہیے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے روس اور یوکرین جنگ کے حوالے سے خوش آئند اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ روس جلد ہی اس تنازعے پر کسی معاہدے پر پہنچ جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولاکوٹ اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری، سردی کی شدت میں اضافہ
دوسری جانب امریکی عدالت نے ٹرمپ کو ڈی ای آئی (Diversity, equity and inclusion) پروگراموں پر پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی۔ ٹرمپ نے وفاقی حکومت کے تحت ان پروگراموں کو روکنے کا حکم دیا تھاتاہم ابتدائی طور پر ایک جج نے ان کے ایگزیکٹو آرڈر پر عملدرآمد عارضی طور پر روک دیا تھا لیکن اب عدالت نے انہیں پابندی عائد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔