بٹل بشاش کے مقام پر ایک ٹو-ڈی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو سنٹر کہوڑی کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گاڑی میں سوار 8 افراد میں سے 6 معمولی زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد شدید زخمی ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سی ایم ایچ اسپتال مظفرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔
حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت شعیب، ثاقب، جلال، عزیر، عبدالہادی، صائم، عقارب اور قائم کے ناموں سے ہوئی ہے، جو کہ کہوڑی ہوتڑیڑی کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔
ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور متاثرہ افراد کو محفوظ طریقے سے اسپتال منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔