انتخابات

آزاد کشمیر میں انتخابات مقررہ وقت پر ہی منعقد ہونے چاہئیں، شہریوں کا دوٹوک موقف

وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات کے حوالے سے سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے، جس کے پیشِ نظر وادی لیپہ کے عوام نے بھی اپنا واضح اور حتمی فیصلہ سناتے ہوئے انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مقامی عمائدین اور شہریوں نے نمائندہ کشمیر ڈیجیٹل سے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی منعقد ہونے چاہئیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:میرپور : کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے خلاف سول سوسائٹی کی احتجاجی ریلی، پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن میں تاخیر کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور وادی لیپہ کے غیور عوام کسی بھی دباؤ یا پراپیگنڈے میں آئے بغیر اپنے حقِ رائے دہی کا استعمال کریں گے اور کسی صورت بھی الیکشن کا بائیکاٹ نہیں کیا جائے گا۔

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عوامی نمائندوں کا کہنا تھا کہ ہمار ا اس فتنہ کمیٹی کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیپہ کی عوام اپنے فیصلے خود کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے اور وہ اپنے جمہوری اور آئینی حق کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ہٹیاں بالا میں پولیس کا بڑا چھاپہ ، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا رہنما سفیر عباسی گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

الیکشن بائیکاٹ کی سیاست کے بجائے ووٹ کے ذریعے اپنے نمائندوں کا انتخاب ہی علاقے کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔