اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چھوٹے دکانداروں کو ریلیف دیتے ہوئے گرین پلیٹ والی دکانوں پر چھاپوں پر پابندی لگا دی۔
ایف بی آر کے مطابق گرین پلیٹ آویزاں دکانوں میں ان لینڈ ریونیو افسر داخل نہیں ہو گا۔ اس حوالے سے ایف بی آر نے چھوٹے دکانداروں کیلئے خصوصی طریقہ کار کا مسودہ جاری کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبرز اور انفلوئنسرز ٹیکس نیٹ میں آگئے ؟ ایف بی آر قواعد تیار، اہم نوٹیفکیشن جاری
دکاندار آئی ریس پورٹل یا موبائل ایپ کے ذریعے آسان ٹیکس ریٹرن جمع کرا سکیں گے۔
ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس ریٹرن فارم اردو اور دیگر علاقائی زبانوں میں بھی دستیاب ہو گا، خصوصی اسکیم کے تحت مجموعی کاروباری حجم پر ایک فیصد ٹیکس عائد ہو گا، گرین پلیٹ پرکیو آر کوڈ، این ٹی این، دکاندار کا نام اور دکان کا پتہ درج ہو گا۔
سالانہ 20 کروڑ روپے تک کاروبار کرنے والے دکاندار اسکیم سے فائدہ اٹھا سکیں گے ایک سے زائد دکانوں کے مالکان، ٹیئر ون ریٹیلرز اور جیولرز اسکیم میں شامل نہیں، ساتھ ہی ڈاکٹرز، انجینئرز، وکلا اور دیگر پیشہ ور افراد بھی خصوصی اسکیم سے مستثنیٰ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر : گریڈ 17 اور 18 کے تمام افسران سے اثاثوں کی تفصیلات طلب
خصوصی اسکیم میں شمولیت اختیاری، دکاندار روایتی ٹیکس ریٹرن بھی جمع کرا سکتے ہیں۔
فیڈرل بورڈ آف ریونیو کا کہنا ہے کہ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے کم از کم 25 ہزار روپے ٹیکس جمع کرانا ہو گا۔




