لاہور میں 750 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی، رزلٹ جاری

نیشنل سیونگز ڈائریکٹوریٹ نے آج مورخہ 15 جولائی 2026 کو لاہور آفس میں 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی 102ویں سہ ماہی قرعہ اندازی منعقد کی ہے، جس کا ہزاروں بانڈ ہولڈرز کو بے صبری سے انتظار تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زیر انتظام چلنے والی اس بچت اسکیم کے تحت ہونی والی یہ بیلٹنگ سرکاری حکام اور عوامی مبصرین کی موجودگی میں مکمل شفافیت کے ساتھ کی گئی۔

750 روپے پرائز بانڈ کے خوش نصیب فاتحین:

قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق پہلے اور دوسرے انعام کے خوش نصیب نمبرز درج ذیل ہیں:

  • پہلا انعام (15 لاکھ روپے): خوش نصیب نمبر 976106 ہے
  • دوسرا انعام (5 لاکھ روپے فی فاتح): یہ انعام تین خوش نصیب نمبروں 350211، 604285 اور 607262 کو ملا ہے
  • تیسرا انعام (9,300 روپے فی فاتح): تیسرے انعام کے لیے کل 1,696 خوش نصیب فاتحین کا انتخاب کیا گیا ہے

فاتحین کی مکمل اور تفصیلی فہرستیں قرعہ اندازی کے فوری بعد شائع کر دی جائیں گی۔ تمام پرائز بانڈ ہولڈرز اپنے نتائج کی تصدیق نامزد بینک برانچز، نیشنل سیونگز سینٹرز یا ان کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آسانی سے کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 750 روپے مالیت کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 جولائی کو ہوگی

انعامی رقم کے حصول کا طریقہ کار:

نیشنل سیونگز کے قوانین کے مطابق، تمام خوش نصیب فاتحین کے لیے لازمی ہے کہ وہ قرعہ اندازی کی تاریخ سے لے کر چھ ماہ کے اندر اپنے انعامات کا کلیم لازمی داخل کریں۔ انعامی رقم حاصل کرنے کے لیے اصل پرائز بانڈ اور اپنا شناختی کارڈ (CNIC) پیش کرنا لازمی ہوگا۔

واضح رہے کہ نیشنل سیونگز ملک میں فکسڈ سود کے بجائے سرمایہ کاروں کو بڑی انعامی رقوم جیتنے کا موقع فراہم کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ یہ ملک بھر میں سرمایہ کاری کے لیے ایک مقبول ترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔