ہٹیاں بالا:ایل اے 32 حلقہ چھ میں پیپلز پارٹی کے تابڑ توڑ حملے، سیاسی منظرنامہ تبدیل

آزاد کشمیر کے علاقے ہٹیاں بالا کے انتخابی حلقہ ایل اے 32 حلقہ چھ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تابڑ توڑ حملے اور سیاسی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔ حلقے کی سیاست میں اس وقت ایک بڑی ہلچل مچ گئی ہے جب سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے انتہائی قریبی اور دیرینہ ساتھیوں نے باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

حلقہ ایل اے 32 ہٹیاں بالا میں پیپلز پارٹی کی اس حالیہ اور بڑی سیاسی کامیابی کے نتیجے میں شامل ہونے والے اہم رہنماؤں میں پرویز خان درانی، کلیم عثمانی اور رفاقت خان شامل ہیں۔ ان اہم اور بااثر شخصیات کی شمولیت کے بعد حلقے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی سیاسی پوزیشن پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مستحکم ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لوئر نیلم ، ن لیگ، پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا، سینکڑوں افراد ثقلین فدا کاظمی کے قافلے میں شامل

ممبر ضلع کونسل راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ بھی آج شامل ہوں گے:

پیپلز پارٹی کی اس طوفانی سیاسی مہم کے دوران حلقے سے مزید بڑی کامیابیاں حاصل ہونے کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسی کڑی کے تحت یونین کونسل چناری سے ممبر ضلع کونسل راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ بھی آج باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے جا رہے ہیں، جس سے حلقے میں مخالفین کو بڑا سیاسی دھچکا پہنچا ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق، سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے قریبی ساتھیوں اور چناری سے اہم بلدیاتی نمائندے کی پے در پے شمولیتوں کے بعد ایل اے 32 حلقہ چھ میں سیاسی جوڑ توڑ عروج پر پہنچ چکا ہے۔ ان پے در پے سیاسی حملوں نے صاحبزادہ اشفاق ظفر ایڈووکیٹ کی انتخابی پوزیشن کو دیگر حریفوں کے مقابلے میں انتہائی مستحکم اور واضح برتری دلوا دی ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیرانتخابات : الیکشن کمیشن آزاد کشمیر کا ہیلی کاپٹر کی فراہمی کے لیے وفاق کو خط