پاکستان کرکٹ کو کس نے تباہ کیا؟قومی ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نےخاموشی توڑ دی

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ کی تباہی کے ذمہ داروں کو بے نقاب کردیا   
تفصیلات کے مطابق سابق پاکستانی کوچ جیسن گلیسپی نے چند روز قبل عاقب جاوید کو مسخرہ کہا تھا اور انہیں استعفیٰ دینے کی تجویز بھی دی تھی،اب ایک اور سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ان کی حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ اپنے پاؤں پرخود ہی کلہاڑا چلا رہی ہے یہ خود اپنے بدترین دشمن ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کرکٹ ایجنڈوں کے تحت چلائی جاتی ہے، جیسن گلیسپی اور گیری کرسٹن ان کی کرکٹ کو آگے بڑھا سکتے تھے اس لیے انہیں ہٹا دیا گیا۔

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔کھلاڑیوں کو سفارش اور پیسے لے کرکھلایا جاتا ہے،ٹیم آگے کیسے جائیگی؟ شاہد آفریدی
سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ گلیسپی ایک حیرت انگیز کوچ اور انسان ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بہترین کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔
ان کے پاس وسائل ہیں، بے پناہ نوجوان ٹیلنٹ اور بہترین مہارت ہے پھر بھی وہ افراتفری میں ہیں یہ صورتحال افسوسناک ہے۔

مکی آرتھر نے مزید کہا کہ پاکستان نے بہترین کوچز کی خدمات حاصل کی ہیں جو انہیں آگے لے جا سکتے تھے لیکن اس کے بعد پاکستان میں چیزوں کو کمزور کرنے والی مشینری حرکت میں آئی اور انہیں نکال دیا ۔

واضح رہے کہ مکی آرتھر نے 2016 سے 2019 تک پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کی، اس دوران پاکستان نے ان کی کوچنگ اور سرفراز احمد کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی جیتی۔

Scroll to Top