انگلینڈ

پانچواں ٹی 20 میں بھی انگلینڈ کے ہاتھوں بھارت کو 56 رنز سے شکست، سیریز میں کلین سویپ

جوس بٹلر کی برق رفتار سنچری اور بولرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ نے 5ویں اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت کو 56 رنز سے شکست دے دی۔

روز باؤل میں کھیلے گئے میچ میں ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 257 رنز کا پہاڑ کھڑا کیا۔

انگلینڈ کی اس بھاری مجموعے کی بنیاد جوس بٹلر اور کپتان ہیری بروک کے درمیان 233 رنز کی تاریخی شراکت داری کی بدولت ممکن ہوئی۔

بھارت کی طرف سے شیوم دوبے نے اپنے واحد اوور میں 22 رنز دے کر دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ کرشنا نے اپنے چار اوورز میں 38 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سٹار فٹبالر جیڈن 25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

258 رنز کے مشکل ہدف کا تعاقب میں بھارتی ٹیم ایشان کشن اور تلک ورما کی نصف سنچریوں کے باوجود مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 201 رنز ہی بنا سکی اور اس طرح اسے انگلینڈ کے ہاتھوں مسلسل چوتھی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

مہمان ٹیم کی طرف سے ایشان کشن 35 گیندوں پر 56 رنز بنا کر نمایاں رہے، جبکہ تلک ورما نے 25 گیندوں پر 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 53 رنز کی اننگز کھیلی۔

انگلینڈ کی طرف سے سیم کرن سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے اپنے 4 اوورز میں 36 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، عادل رشید نے دو جبکہ لیام ڈاؤسن، جوش ٹونگے اور جوفرا آرچر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پے درپے شکستوں کے بعد بھارتی ٹیم میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ چیسٹرلی اسٹریٹ میں بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گیا تھا۔