سونے کے زیورات ٹھکرانے والی دلہن کی سوشل میڈیا پردھوم،تصاویر وائرل

کیرالہ(کشمیر ڈیجیٹل)جنوبی ریاست کیرالہ کی مسلمان لڑکی حبہ نے اپنی شادی کے موقع پر روایتی اور بھاری زیورات پہننے سے انکار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ کی مسلم لڑکی کی متاثر کن شادی کی تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی، تصاویر اور دلیرانہ سماجی ایکٹوزم نے سب کے دل جیت لئے

انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل ہونے والی رپورٹ کے مطابق حبا نے اپنی شادی کے کسی بھی فنکشن میں سونا، چاندی یا کوئی بھی بھاری جیولری پہننے سے انکار کردیا۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سٹار فٹبالر جیڈن 25 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

ہلکا سا نیچرل میک اپ اور اپنی پراعتماد مسکراہٹ کو ہی اپنا سب سے بڑا زیور بنایا حتیٰ کہ انہوں نے روایتی مہندی لگانے سے بھی گریز کیا۔

شادی سونے کے زیور کے بغیر ہی کا یہ وائرل ٹرینڈ ایسے وقت میں زیادہ توجہ کا مرکز بن گیا جب سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہیں

شادیاں خاندانوں کیلئے ایک بہت بڑا مالی بوجھ بن چکی ہیں ایسے ماحول میں حبہ کا یہ قدم متوسط اور غریب خاندانوں کیلئے بہترین مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں اس دلیر دلہن کو بغیر ہار، چوڑیوں اور دیگر بھاری زیورات کے نہایت سادہ انداز میں شادی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی مزید پڑھیں:عمران خان اور جمائمہ خان کا تاریخی برطانوی محل فروخت کیلئے پیش

دلہن کی مسکراہٹ اور پُراعتماد انداز نے تقریب کو منفرد بنا دیا۔ حبہ کے ایکٹوزم کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین اسے اس کو ایک خوبصورت مثال قرار دے رہے ہیں۔

لوگ برملا یہ مان رہے ہیں کہ دکھاوا شادی کی اصل روح کو دھندلاتا ہے اور یہ کہ شادی کی اصل رونق محبت اور سادگی میں پوشیدہ ہوتی ہے اور خوشی یہ ہوتی ہے کہ شادی کسی پر بے جا مالی بوجھ بھی نہ بنے۔