اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر آن لائن فراڈ ،دکاندار لاکھوں روپے گنوا بیٹھے

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)آن لائن فراڈ کا نیا کیس سامنے آگیا۔ مظفرآباد کے دکاندار لٹ گئے۔اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر آن لائن فراڈ، ٹریفک پولیس اہلکار نے دکاندار سے ایزی پیسے کی آڑ میں اسسٹنٹ کمشنر کی  کال  پر لاکھوں روپے آن لائن  ٹرانسفر کروالئے ، پولیس اہلکار ۔

آن لائن فراڈ پر مذکورہ دکاندار سراپا احتجاج ہیں۔۔دوکانداروں کا آئی جی پولیس اور کمشنر مظفرآباد سے پیسہ واپس کروانے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں آئن لائن فراڈ کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا جس میں ٹریفک پولیس اہلکار بھی جعلسازوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق پولیس اہلکار جعلی اسسٹنٹ کمشنر سے فون پر بات کرواتا ہے اور دکاندار سےمختلف ایزی پیسہ اکاونٹس میں رقم ٹرانسفر کروا نے کے بعد پولیس اہلکار رفو چکرہوگیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سمیت شہر کی انتظامیہ واقعہ سے لا علم۔

ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس شخص مظفرآباد شہر میں ایزی پیسہ کی مختلف شاپس سے جعلی اسسٹنٹ کمشنر سے فون پر بات کروا کر مختلف ایزی پیسہ اکاونٹس میں رقم جمع کروا دی شہری لاکھوں کی رقوم کھونے کے بعد اے سی آفس مظفرآباد پہنچ گئے

علوم ہوا ہے کہ مبینہ طور پر پولیس اہلکار کو کال کر کے لاکھوں روپے آن لائن منگوا لیے۔ اس آن لائن فراڈ کے خلاف دوکاندار سراپا احتجاج بن گئے اور انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ پولیس ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ دوکانداروں کا آئی جی پولیس اور کمشنر مظفرآباد سے پیسہ واپس کرا نے کا مطالبہ۔

واضح رہے کہ جعل سازوں نے اسسٹنٹ کمشنر مظفرآباد کے نام پر 1لاکھ دس ہزار منگوا لئے ۔ پولیس اہلکار کو کال کر کے لاکھوں روپے ایزی پیسہ  منگوا ئے گئے۔  دوسری جانب آن لائن فراڈ کا ایک اور کیس رپورٹ ہوا ہے۔

ٹریفک پولیس کی وردی میں ملبوس شخص بھی جعل سازوں کے ہاتھوں لٹ گیا۔ اس جعل سازی میں سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پولیس اہلکار جعلی اسسٹنٹ کمشنر سے فون پر بات کراتا ہے۔

مختلف ایزی پیسہ اکاونٹس میں رقم ٹرانسفر کرا نے کے بعد پولیس اہلکار رفو چکر ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہیہ آن لائن فراڈ اسسٹنٹ کمشنر کے نام پر ہو رہا ہے ۔اسسٹنٹ کمشنر سمیت شہر کی انتظامیہ اس سے قطعی طور پر لا علم ہے۔

یہاں یہ بات انتہائی اہمیت کی حامل ہے کہ مظفرآباد میں ہونے والے اس ان لائن فراڈ کے حوالے سے عوام میں انتہائی تشویش پائی جاتی ہے یہ حیران کن بات ہے کہ اتنا وسیع پیمانے پر یہ فراڈ ہو رہا ہے مگر مظفر آباد کی انتظامیہ اور اسسٹنٹ کمشنر اس معاملے سے قطعی طور پر لاعلم نکلے،

متاثرین نے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ جو یہ ان لائن فراڈ ہو رہا ہے جس میں غریب عوام سے لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے ہیں ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے کے لیے انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

مظفرآباد اسسٹنٹ کمشنر کے نام پر لاکھوں کے فراڈ کا معاملہ ۔فون پر دوکان دار سے بات کروانے والے پولیس اہلکار نے 1 لاکھ دس ہزار رقم ادا کرنے کی ذمہ داری لے لی اور دوکاندار کو ابھی چوتھائی رقم واپس لوٹا دی۔

آزادکشمیر :برفباری کا سلسلہ تھم گیا،16 مارچ سے مزید بارشوں کا امکان ، محکمہ موسمیات

Scroll to Top