پلندری(کشمیر ڈیجیٹل) پلندری شہر اور دیہاتوں میں پھیری کرنے والوں کی شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سردار عمر فاروق نے دفعہ 144 نافذ کر دیا ۔
ضلع سدھنوتی کی چاروں تحصیلوں کے تھانہ جات کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ پیشہ ور بھکاریوں اور پھیری کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کاروائی کریں اور انہیں فوری گرفتار کر کے ضلع بدر کیا جائے۔۔
ماہ مقدس رمضان المبارک میں پاکستان کے مختلف علاقوں سے پیشہ ور بھکاری پلندری شہر میں مختلف روپ دھار کر نہ صرف بھیک مانگتے ہیں بلکہ کچھ لوگ بھیک کی آڑ میں مختلف جرائم بھی کرتے ہیں اکثر خوبرو خواتین بھیک کی آڑ میں بے حیائی کو بھی فروغ دے رہی ہیں ۔۔
پوری پوری فیملیوں کیساتھ کچھ پیشہ ور بھکاریوں نے پلندری میں دھیرے ڈال دیئے تھے اور شہر میں نہ صرف تاجروں بلکہ آنے جانے والوں کو اللہ رسول کے واسطے اور مختلف کہانیاں سنا کر ان سے پیسے بٹورتے ہیں یہ پیشہ ور لوگ مقامی مستحق افراد کے حقوق پر بھی ڈاکہ ڈالتے ہیں۔۔
ڈپٹی کمشنر سدھنوتی نے دو ماہ کیلئے ضلع سدہنوتی کی چاروں تحصیلوں میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے تھانہ جات کو فوری کاروائی کرنے کا حکم دیدیا ہے
ڈپٹی کمشنر کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر شہر اور دیہاتوں میں انکے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایات جاری کی ہیں ڈپٹی کمشنر سدہنوتی کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے عوامی حلقوں نے خیر مقدم کیا ہے
جامعہ کشمیر نے اہم سنگ میل عبور کرلیا،پی این ایم سی نے نرسنگ پروگرام کی منظوری دیدی