اس سال یوٹیلیٹی اسٹور پر سبسڈی ختم! لیپہ کے عوام کا حکومت سے فوری بحالی کا مطالبہ

لیپہ : وادی لیپہ کے واحد یوٹیلیٹی اسٹور پر اس سال رمضان پیکج نہ ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہو گئے۔ دور دراز علاقوں سے گھنٹوں کی مسافت طے کر کے سستی اشیاء کی امید میں آنے والے شہری مایوس لوٹنے پر مجبور ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی عوام کو سبسڈی ملنے کی امید تھی مگر یوٹیلیٹی اسٹور پر رمضان پیکج نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ وہ کئی میل کا سفر طےکر کے یوٹیلیٹی اسٹورآئے مگر وہاں سبسڈی پر ملنے والی اشیاء دستیاب ہی نہیں۔

ایک شہری نے شکوہ کرتے ہوئے کہا، “ہر چیز مہنگی ہے، غریب عوام کہاں جائے؟ پچھلے سال ہمیں ریلیف ملا تھا لیکن اس بار حکومت نے کچھ نہیں دیا۔”

عوام نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ رمضان پیکج بحال کیا جائے تاکہ غریب عوام بھی ماہِ مقدس میں بنیادی ضروریات زندگی باآسانی خرید سکیں۔

Scroll to Top