پاک فوج اور صحت عامہ حویلی کے زیراہتمام شجرکاری مہم شروع، ڈی ایچ او ڈاکٹر جواد افضل نے افتتاح کردیا

حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزاد کشمیر کے ویثرن کے مطابق دیگر محکمہ جات کے ساتھ صحت عامہ حویلی نے بھی شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر حویلی ڈاکٹر جواد افضل کی سربراہی میں ہالن شمالی کے مقام پر شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز پودا لگا کر لیا گیا۔

ٹری پلانٹیشن تقریب کے مہمان خصوصی لیفٹینٹ کرنل سید سبحان شاہ تھے کے علاؤہ محکمہ جنگلات کے آفیسران ،جملہ سٹاف سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ شجر کاری تقریب کے دوران رینج آفیسر جنگلات عبد المناف کیانی کی جانب سے شرکاء تقریب کو شجر کاری و شجر پروری کی اہمیت کے بارے میں اورینٹیشن سیشن دیا جس میں انہوں نے درخت لگانے اور درختوں کی حفاظت کے حوالہ سے شرکاء کو آگاہی فراہم کی اور حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے چلنے والی “پلانٹیشن ڈرائیور” کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

تقریب کے دوران ڈی ایچ او حویلی ڈاکٹر جواد افضل کیانی نے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی و دیگر مہمانان گرامی اور عوام علاقہ کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ محکمہ صحت عامہ ضلع بھر میں اپنے مراکز صحت میں شجر کاری کرے گا اور اپنے ہر ملازم کو پابند کیا جائے گا کہ وہ کم از کم پانچ درخت ہر سال لگا کر انکی حفاظت بھی اپنی نگرانی میں کریں۔

انہوں نے شجر کاری کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ دور جدید میں سب سے بڑا مسلہ موسمیاتی تبدیلیوں کا ہے۔ شجر کاری اور درختوں کی حفاظت نہ ہونے کی وجہ آئے روز ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کا شکار ہو رہے ہیں جسکے باعث سے غیر موسمی سی بیماریاں پھیلنے کے خدشات لاحق ہیں۔ انھوں نے کہا۔کہ شجر کاری نہ ہونے کی وجہ سے آنے والے وقتوں میں انسانی صحت کو لاحق ہونے والے مذید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

گلوبل وارمنگ، اوزون لئیر میں ہونے والی تبدیلوں مضر صحت کاربن ڈائی اکسائیڈ اور دیگر مضر صحت گیسوں،ایکو سسٹم، کیسے قرہ ارض پر بسنے والے انسانی اور انسانی صحت کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ مہمان خصوصی کرنل سید سبحان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے حکومت آزاد کشمیر کی چلنے والی “ٹری پلانٹیشن ڈرائیو” کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج شجر کاری اور شجر پروری میں محکمہ جات کے شانہ بشانہ کام کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے

انہوں نے کہا کہ 10 اے کے برگیڈ کے زیر انتظام علاقوں میں ڈیڑھ لاکھ درخت لگا رہے ہیں محکمہ جنگلات نے انکو اس حوالے سے ٹیکنیکل سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا انہوں نے ڈی ایچ او حویلی کی “پلانٹیشن ڈرائیو” کے لیے خصوصی دلچسپی پر انکو خراج تحسین پیش کیا اور بطور مہمان خصوصی بلانے کے لیے شکریہ بھی ادا کیا۔

آخر میں محکمہ جنگلات کیطرف سے تقریب میں موجود عوام علاقہ میں مختلف قسم کے پودے تقسیم کیے گئے اور انہیں درست طریقہ سے لگانے اور انکی حفاظت کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ عوام علاقہ نے اس موقع پر ڈی ایچ او حویلی کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ نہ صرف اس مہم میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے بلکہ اسکی حفاظت میں بھی اول دستہ شامل ہوں گے۔

Scroll to Top