مرغی کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے!

مظفرآباد: آج مرغی کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے، ضلعی انتظامیہ مظفرآباد نے 12 مارچ 2025 کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا ہےجس کے مطابق برائلر زندہ مرغی کی قیمت 505 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب بریڈر مرغی کے گوشت کی قیمت 530 روپے فی کلو برقرار ہے جبکہ دیسی خالص مرغی 1050 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے ، گولڈن مرغی کی قیمت بھی 850 روپے فی کلو پربرقرار ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی استحکام ہےجس کے مطابق 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 278 روپے فی درجن اور 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 298 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔

گزشتہ روز 11 مارچ 2025 کو برائیلر زندہ مرغی کی قیمت 515 روپے فی کلو تھی جو آج 12 مارچ کو 10 روپے کمی کے ساتھ 505 روپے فی کلو ہو گئی ہے۔ اسی طرح بریڈر مرغی کا گوشت 530 روپے، دیسی خالص مرغی 1050 روپے اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو پر برقرار ہے۔ انڈوں کی قیمت میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Scroll to Top