سونے کی قیمت میں اضافہ، تازہ ترین نرخ جاری

مظفرآباد :آزاد کشمیر صرافہ مارکیٹ میں آج 12 مارچ 2025 کے لیے سونے کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے ہیں جس کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہےجس کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 6 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 62 ہزار 345 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ دوسری جانب چاندی فی تولہ کی قیمت 3 ہزار 2 سو روپے پر برقرار ہے۔

گزشتہ روزیعنی 11 مارچ 2025 کو فی تولہ سونا 3 لاکھ 4 ہزار 5 سو روپے میں دستیاب تھا، جس کا مطلب ہے کہ آج قیمت میں 1 ہزار 5 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اسی طرح10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 61 ہزار 60 روپے تھی جو آج 1 ہزار 2 سو 85 روپے بڑھ گئی ہے۔

علاوہ ازیں، پاکستان کے مختلف شہروں میں آج 24 قیراط فی تولہ سونے کے نرخ مختلف رہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور پشاور میں سونا 3 لاکھ 9 ہزار 4 سو روپے فی تولہ میں فروخت ہو رہا ہےجبکہ راولپنڈی، کوئٹہ، حیدرآباد، سکردو، سیالکوٹ، جہلم، چکوال اور ڈی جی خان میں اس کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 3 سو روپے رہی۔ اسی طرح گوجرانوالہ، بہاولپور، بہاولنگر، قصور، اٹک، خانوال، چنیوٹ، حافظ آباد، سکھر اور گلگت میں سونے کی قیمت 3 لاکھ 9 ہزار 4 سو روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ سونے کی قیمتیں عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث روزانہ تبدیل ہوتی ہیں۔

Scroll to Top