میرپور سے سماہنی جانیوالی بس حادثے کا شکار، طالبعلم سمیت متعدد افراد زخمی

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل )میرپور سے سماہنی جانیوالی بس  پلجورہ ٹاون کے مقام پر الٹ گئی،حادثے کا شکار بس کی چھت پر سوار پونا ڈھکیاں کا طالبعلم دائود عنصر شدید زخمی ہو گیا،

زخمی طالبعلم دائود عنصر کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ بس حادثے میں متعدد مسافروں کو معمولی چوٹیں آئیں، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا

افسوسناک واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ہسپتال پہنچایا ۔جہاں زخمیوں کو ڈاکٹروں نے طبی امداد دے کر ڈسچارج کردیا ۔
محکمہ ان لینڈ ریونیو کی تگڑی کارروائی ،کروڑوں مالیت کے سگریٹس کی سمگلنگ ناکام بنادی

Scroll to Top