مظفر آباد( کشمیر ڈیجیٹل) ناظم اعلیٰ جنگلات مظفرآباد کی ہدایت کی روشنی میں مہتمم جنگلات جہلم ویلی توصیف میراں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئےکائل کے سلیپروں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس ضبط کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مظفر آباد سے راولپنڈی اسلام آباد کائل کی لکڑی کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی،مہتمم جنگلات جہلم ویلی توصیف میراں نے مخبر کی اطلاع پر کوہالہ چیک پوسٹ پر کارروائی کی۔
مہتمم جنگلات جہلم ویلی نے کائل کے سلیپروں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس کو احاطہ مرکزی دفاتر مظفرآباد منتقل کر دیا۔
یاد رہے کہ آزادکشمیر سے پبلک ٹرانسپورٹ کی گاڑیوں پر لکڑی کی سمگلنگ عام ہے جبکہ تک مخبری نہ کی جائے تب تک کوئی نہیں پکڑا جا تا ، لکڑی کی مبینہ سمگلنگ میں ملازمین بھی ملوث ہوتے ہیں۔
محکمہ جنگلات نے موجودہ لکڑی اور گاڑی پکڑے جانے کا بتایا لیکن یہ تفصیلات شیئرنہیں کی گئیں کہ آخر کار سمگلر کون ہے اور کہاں سے تعلق رکھتا ہے اور مبینہ لکڑی کہاں سے سمگل کی جا رہی تھی۔
محکمہ جنگلات کی طرف سے جب تک سمگلروں کیخلاف سخت کارروائی نہیں کی جاتی اس وقت تک قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کا رکنا ممکن نہیں ،مافیا سرسبز جنگلاٹ کاٹ کر سمگل کرتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: محکمہ جنگلات پٹہکہ کی بڑی کارروائی،لاکھوں مالیتی لکڑ سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،ٹرک ضبط