باغ( کشمیر ڈیجیٹل) اے سی باغ کاشہر کا دورہ ،جرمانہ کرنے اور تاجر کو گرفتار کرنے پر تاجروں اور ایکشن کمیٹی کے لوگوں نے اے سی کی ہدا یت پر گرفتار ہونے والے تاجر کو پولیس کی گاڑی سے چھڑا لیا ،انتظامیہ کی گاڑیوں کے رک جانے سے مین بازار میں بدترین ٹریفک جام میں ایمبولینس پھنس گئی۔
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر باغ سہیل بشیر نے میڈیا نمائندگان و پولیس نفری کے ہمراہ شہرکا دورہ کیا اوراشیاء خوردونوش کے معیار و کوالٹی چیک کی ۔
پرائس لسٹ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو جرمانے کئے گئے ، تاجروں نے درپیش مسائل بارے اے سی کو آگاہ کیا ۔
یہ خبر پڑھیں ۔۔انٹری پوائنٹس پرچیکنگ شروع،ناقص اشیاء کی بھاری مقدار ضبط ،گاڑی مالکان کوجرمانے
اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام اپنے مسائل بارے انتظامیہ کو آگاہ کریں مسائل کو حل کیا جائے گا ۔
دریں اثنا اے سی باغ سہیل بشیرکا صحافیوں کے سوالات کے جوابات میں کہنا تھا کہ انتظامیہ اور عوام کے درمیان رنجش کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے
یہ بھی پڑھیں ۔۔کوٹلی،غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر فوڈ اتھارٹی کا ایکشن،بھاری جرمانے
انتظامیہ رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے ۔
کسی کو بھی گرانفروشی نہیں کرنے دیں گے تاجروں سے بھی گزارش ہے کہ رمضان میں عوام کو ریلیف دیں ۔