بیرسٹر سلطان سے چیئرمین ایچ ای سی کی ملاقات، آزاد کشمیر میں نئی یونیورسٹی کے قیام پر مشاورت

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل)صدرریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔
چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کوبتایا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آزادکشمیر میں یونیورسٹیز کی مالی معاونت، مختلف جاری و آمدہ پروجیکٹس کی تکمیل کے لئے بھرپور مدد اور تعاون کافراہم کرے گا۔

 یہ بھی پڑھیں ۔۔پاک بھارت مذاکرات جب بھی ہوں کشمیری عوام کو شامل کیا جائے،بیرسٹر سلطان

اس موقع پر صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کا آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اقدامات اور تعاون پر شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن آزادکشمیر کی جامعات میں اعلیٰ تعلیمی سرگرمیوں کو بڑھانے اور معیار تعلیم میں بہتری کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے۔

چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو آزادکشمیر میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لئے اپنے بھرپورمعاو نت کا یقین دلایاجبکہ اس موقع پر آزادکشمیر میں نئی یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے بھی صدر ریاست آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد نے تفصیلی بات چیت کی۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Scroll to Top