پاک فوج نے گریس ویلی میں ہیلی مشن کامیابی سے مکمل کر لیا

نیلم ( کشمیر ڈیجیٹل )نیلم ویلی کے دور دراز علاقے گریس ویلی میں پاک فوج نےچوتھا کامیاب ہیلی مشن 8 مارچ 2025 کو  کامیابی سے مکمل کر لیا۔
اس مشن میں خاص طور پر ان مریضوں کو ترجیح دی گئی جو طبی مسائل کے باعث طویل سفر کرنے سے قاصر تھے۔
مریضوں اور مقامی افراد کو ہیلی کاپٹر کی مدد  سےہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا۔.

 یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔پاک فوج کا اپر گریس ویلی میں میڈیکل خدمات فراہم کرنے کے لئے اہم اقدام

مقامی افراد نے پاک فوج کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا ہے ۔
یاد رہے کہ پاک فوج نے گزشتہ ماہ نیلم ویلی کے علاقے ہلمت کے عوام کومعاونت فراہم کرتے ہوئے دوسراہیلی کاپٹر مشن بھی کامیابی سے مکمل کیا تھا ۔یہ آپریشن گریس ویلی کے عوام کو ضروری معاونت فراہم کرنے اور بروقت انخلا و طبی سہولیات یقینی بنانے کیلئے کیا گیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں ۔پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، وادی لیپہ میں برفباری کی تباہ کاریاں

پاک فوج نے مقامی لوگوں کی اپیل پر دوسرا ہیلی کاپٹر مشن کامیابی سے مکمل کیا تھا، مجموعی طور پر 11 مقامی افراد کو ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا تھا تاکہ انہیں مزید علاج اور دیکھ بھال فراہم کی جا سکے۔

اس مشن کی کامیاب تکمیل دشوار گزار اور دور دراز علاقوں میں پاک فوج کے مقامی آبادی کی خدمت اور مدد کے غیر متزلزل عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

Scroll to Top