مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر میں بذیل نیوتخلیق شدہ اور پہلے سے دستیاب خالی آسامیوں کو قطعی عارضی ایڈہاک بنیادوں پر محکمانہ منظور شدہ قواعد و ضوابط کی روشنی میں پر کیا جانا مطلوب ہےجس کی تفصیل کچھ یوں ہے ۔
ریڈیالوجسٹ بی 18۔ آئی سپیشلسٹ بی 18انستھیٹسٹ بی – 18ENT سپیشلسٹ بی ۔18پتھالوجسٹ بی – 18نفرالوجسٹ بی – 18گائنی کالوجسٹ بی – ۱۸فزیشن/ میڈیکل سپیشلسٹ بی ۱۸پیڈز سر جن بی – 18سرجیکل سپیشلسٹ بی – 18چائلڈ سپیشلسٹ بی- 18گیسٹر وانٹرالوجسٹ بی-18میڈیکل آفیسران بی ۱۷ڈرگ انسپکٹر فارماسسٹ بی ١٧ڈینٹل سرجن بی ۱۷سٹاف نرسز بی 16
سیریل نمبر ١تا ١٢ جملہ سپیشلسٹ کیڈرز کی اسامیوں کے انٹرویوز مورخہ 20 مارچ 2025ء بروز جمعرات بوقت صبح 9:00 بجے بمقام سیکرٹری صحت عاماً فس 966 بی کاب لائن قاسم مارکیٹ راولپنڈی
سٹاف نرسز کی آسامیوں کے انٹرویوز مورخہ 21 مارچ 2025ء بروز جمعہ بوقت صبح 9:00 بجے بمقام سیکرٹری صحت عامہ آفس 966 بی کاب لائن قاسم مارکیٹ راولپنڈی ہو نگے۔
یہ بھی پڑھیں ۔تتا پانی خوبصورت سیاحتی مقام، مگر صحت کی سہولیات ناپید، 100 بیڈ اسپتال کا مطالبہ زور پکڑ گیا
شرائطایڈہاک تقرریوں کی وجہ سے مستقل تقرریوں کا حق پیدا نہ ہوگا
حکومت ایڈہاک تقرریوں کو کسی بھی وقت ایک ماہ کے نوٹس پر ختم کرنے کی مجاز ہوگی
دوران ایڈہاک تقرری /تبادلہ منسلکی نہ ہوسکے گی
سپیشلسٹ بی 18 کی آسامیوں پر ریاستی باشندگان آزاد جموں وکشمیر مہاجرین جموں وکشمیر مقیم پاکستان متاثرین منگلا ڈیم ومہاجرین جموں وکشمیر 1989بشمول غیر ریاستی باشندگان انٹرویو دینے کے اہل ہوں گے تاہم ریاستی باشندوں کو ترجیح دی جائے گی
انٹرویو کیلئے آنے جانے کا خرچ نہیں دیا جائے گا۔