مظفرآباد: مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہےجس سے عام شہریوں کے لیے یہ بنیادی غذائی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔ ضلعی انتظامیہ مظفرآباد کی جانب سے 9 مارچ 2025 کے لیے نیا نرخ نامہ جاری کر دیا گیا ہےجس کے مطابق برائلر زندہ مرغی کی قیمت 490 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
ادھربریڈر مرغی کے گوشت کی قیمت 530 روپے فی کلو برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ دیسی خالص مرغی 1050 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔ گولڈن مرغی کی قیمت بھی 850 روپے فی کلو برقرار ہے، جو عام صارفین کے لیے مزید مشکلات پیدا کر رہی ہے۔
انڈوں کی قیمت میں فی الحال استحکام ہےجس کے مطابق 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 278 روپے فی درجن اور 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 298 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔
گزشتہ روز 8 مارچ 2025 کو برائلر زندہ مرغی کی قیمت 485 روپے فی کلو تھی جو آج بڑھ کر 490 روپے ہو چکی ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ معمولی اضافے بھی مسلسل جاری رہنے سے مہنگائی کا دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔




