شمسی توانائی سے چلنے والا لیپ ٹاپ، موبائل ورک اسٹیٹ اپ کا نیا انقلاب

اب کام صرف دفتر یا گھر تک محدود نہیں بلکہ ساحلِ سمندر، پہاڑوں کی چوٹیوں اور قدرتی مقامات پر بھی باآسانی ممکن ہوگا۔ چینی ٹیکنالوجی کمپنی نے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 میں ایک ایسا جدید لیپ ٹاپ متعارف کرایا ہے جو شمسی توانائی سے چارج ہو کر کام کرے گایوں بیٹری کی پریشانی ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکتی ہے۔

یہ حیرت انگیز لیپ ٹاپ محض 20 منٹ کی دھوپ میں چارج ہو کر ایک گھنٹے کا ویڈیو پلے بیک فراہم کرتا ہےجبکہ اس کی باریک اور ہلکی ساخت اسے ہر جگہ ساتھ لے جانے کے قابل بناتی ہے۔ 15 ملی میٹر موٹائی اور محض 1.22 کلوگرام وزن کے ساتھ اس کے پچھلے حصے میں جدید شمسی پینلز نصب کیے گئے ہیں جو سورج کی روشنی کو براہ راست توانائی میں بدلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی لنکس کا جال! پی ٹی اے کا صارفین کو انتباہ، انعامی اسکیموں سے ہوشیار رہیں

یہ نہ صرف بیٹری کے مسائل کا ایک شاندار حل پیش کرتا ہے بلکہ مستقبل میں مکمل موبائل ورک اسٹیٹ اپ کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے وہ افراد جو فطرت کے قریب رہ کر کام کرنا چاہتے ہیں یا جنہیں بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہوتا ہے اب بلا تعطل اپنے کام جاری رکھ سکیں گے۔

Scroll to Top