بھارت یا نیوزی لینڈ،چیمپئنزٹرافی کا فاتح کون ہوگا ؟ آج فیصلہ

اسلام آباد ( ما نیٹرنگ ڈیسک )چیمپئنز کا چیمپئن کون ہوگا؟ آج فیصلہ ہوجائے گا، 8 ٹیموں کے درمیان شروع ہونے و الے مقابلے میں اب 2 دو ٹیمیں  رہ گئیں  ۔
تفصیلات کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا فائنل آج دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں ٹائٹل جیتنے کا خواب دیکھ رہی ہیں۔  بظاہر ایسا لگتا ہے کہ ہندوستانی ٹیم کو بھاری فائدہ ہے کیونکہ اس نے اپنے تمام میچ دبئی میں کھیلے ہیں جس کی وجہ سے وہ حالات سے بخوبی واقف ہے انڈین ٹیم فیصلہ کن میچ میں اس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گی۔

نیوزی لینڈ اور بھارت دونوں ہی چمکتی ہوئی ٹرافی اٹھانے کے لیے بے چین ہیں ، دونوں میں سے ایک تقدیر کا سکندر ثابت ہوگا۔
کیویز نے مخالف ٹیم کیخلاف پلان تیار کرلیا وہ اسپنرز کے ساتھ بھارتی ٹیم کو نشانہ بنانے کی کوشش کریں گے، راچن رویندرا، ڈیون کونوے اور ول ینگ کے کندھوں پر توقعات کا بوجھ ہے، کین ولیمسن کا تجربہ بھی کام آئے گا۔

دوسری طرف  دبئی کے گراؤنڈ جیسے سازگار حالات بلیو شرٹس کے اعتماد کو بڑھا رہے ہیں، اسپنرز ایک بار پھر کیوی بیٹنگ لائن کو توڑنے کے لیے بے چین ہیں ،روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی اور شریاس آئیر کی موجودگی نے بھارتی بیٹنگ کو مضبوط بنایا ہے ۔

امکان ہے کہ پچ اسپنرز کی مدد کرے گی، انڈین الیون میں 4 اسپن باؤلرز شامل کئے جانے کا امکان ہے ، ورون چکرورتی نے کیویز کے خلاف گروپ میچ میں 5 وکٹیں لے کر ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور اس بار بھی ان سے نیوزی لینڈ کے خلاف اسی طرح کی کارکردگی کی توقع ہے۔

ان کے ساتھ رویندر جڈیجہ، کلدیپ اور ایکسر پٹیل اسپن اٹیک میں موجود ہیں، پیسر محمد شامی جو طویل عرصے سے انجری کے باعث ٹیم میں واپس آئے تھے وہ  بھی کیویز بیٹنگ لائن تباہ کرنے کے لئے تیار ہیں ۔

انڈیا ٹورنامنٹ کی واحد ٹیم ہے جو اب تک اپنے چاروں میچوں میں مخالف ٹیموں کو شکست دے چکی ہے. ہندوستان کی طاقتور بیٹنگ لائن اپ میں روہت شرما،  شبمن  گل، ویرات کوہلی اور شریاس آئیر شامل ہیں۔

کیوی اوپنر پیٹر ینگ نے کہا کہ ہم گروپ میچ میں حاصل کیے گئے تجربے سے بہت کچھ حاصل کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ اب میں زیادہ اعتماد کے ساتھ مخالف گیند بازوں کا سامنا کروں گا،ہمارے گیند باز بھی ہندوستانی بلے بازوں کے خلاف نئی حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

Scroll to Top