آزاد کشمیرحکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی؟بلدیاتی نمائندے آج اہم پریس کانفرنس کرینگے

مظفر آباد ( کشمیر ڈیجیٹل )مرکزی رابطہ کمیٹی بلدیاتی نمائندگان آزاد کشمیر آج مورخہ 9 مارچ 2025 بروز اتوار دن 2 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کرے گی۔

جس میں رواں بلدیاتی احتجاجی تحریک، عدالت العالیہ کے فیصلہ مصدرہ 19 فروری 2025 اور حکومت وقت کے رویہ اور عدالتی فیصلہ سے انحراف، آزاد کشمیر بھر کی ضلعی/مقامی حکومتوں کو غیر فعال رکھنے فنڈز و اختیارات بلدیاتی اداروں و نمائندگان کو منتقل نا کرنے اور سب سے اہم حکومت کی طرف سے عدالتی فیصلہ کو متاثر اور غیر فعال کرنے کیلئے بدنیتی پر مبنی متوقع قانون سازی/بل ٹیبل کرنے سمیت دیگر جملہ ایشوز پر اہم پریس کانفرنس کرے گی۔

 یہ بھی پڑھیں ۔طارق فاروق نے بلدیاتی نمائندوں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا
مرکزی فوکل پرسن نے کہا ہے کہ ممبران رابطہ کمیٹی، جملہ منتخب بلدیاتی قیادت (جملہ کونسلرز صاحبان) آزاد کشمیر بھر سے پریس کانفرنس میں شرکت کیلئے آج اتوار 9 مارچ دن 2 بجے نیشنل پریس کلب اسلام آباد اپنی شرکت کو یقینی بنائیں۔

Scroll to Top