وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور چوہدری محمد یاسین نےوفاقی ہائی پاور کمیٹی کے ممبران کو الوداع کیا

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری محمد یاسین، وفاقی حکومت کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے معزز ممبران کو مقامی ہوٹل سے الوداع کر رہے ہیں۔

مظفرآباد کے پرل کانٹینینٹل (PC) ہوٹل سے وفد کی روانگی کے موقع پر سابق وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف، قمر الزمان کائرہ، رانا ثناء اللہ اور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کو رخصت کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد میں احتجاج کرنے والوں کے مطالبات قابلِ غور اور کسی حد تک قابلِ جواز ہیں: قمر زمان کائرہ

اس موقع پر سیکرٹری سروسز چوہدری امتیاز نوری، ترجمانِ وزیراعظم شوکت جاوید میر، ڈپٹی کمشنر مظفرآباد منیر قریشی، ایس ایس پی ریاض مغل اور پریس سیکرٹری آصف علی راٹھور بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ مظفرآباد میں 30 مئی 2026 کو ہونے والے ان مذاکرات کے تینوں ادوار خوشگوار ماحول میں جاری رہنے کے باوجود مہاجرین کی مخصوص نشستوں کے معاملے پر فریقین کے مابین اختلافات برقرار رہنے کے باعث کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے، جس کے بعد یہ مذاکراتی عمل ایک مرتبہ پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔