جہلم ویلی (عمر بھٹی راجپوت،کشمیر ڈیجیٹل) چھم واٹر فال کے مقام پر گذشتہ رات ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، حادثے کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ثاقب ولد محمد اسحاق اور بشارت ولد جمال دین، جو کہ اقوام گجر سے تعلق رکھتے تھے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ رات کے پچھلے پہر پیش آیا، جس کی وجہ سے فوری طور پر کسی کو اطلاع نہ ہو سکی۔ صبح جب مقامی افراد نے جائے حادثہ کا مشاہدہ کیا تو انہیں گاڑی کھائی میں گری ہوئی ملی
مقامی افرادنے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں، پاک فوج کے جوانوں کی مدد سے لاشوں کو ریسکیو کر کے باہر نکالا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔۔آزادکشمیر : پلندری جانیوالا کیری ڈبہ مہران کار سے ٹکر اگیا، خاتون بیٹے سمیت جاں بحق، تین افراد زخمی
مقامی افراد نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مقام پر حفاظتی انتظامات کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ مستقبل میں ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔