میرپور ( کشمیر ڈیجیٹل)حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ڈویژن میرپور کے لئے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے ہمراہ ایس ایس پی خاور علی شوکت،صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمود پلاکوی ایڈووکیٹ،نائب صدر بارچوہدری گلبہار حسین ایڈووکیٹ،مجسٹریٹ صاحبان،انجمن تاجرا ن کے نمائندگان اورفوڈ اتھارٹی کے افسران کے ہمراہ فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ عمر طارق،اسسٹنٹ کمشنر راجہ زاہد حسین،تحصیلدار عمران یوسف،ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اعجاز احمد قمر، ڈی ایف سی محمد معروف،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈآصف ریاض،ویٹنری آفیسر چوہدری نعیم کالس،انجمن تاجراں کے صدر سہیل شجاع مجاہد،راجہ خالد خان،بلدیہ مجسٹریٹ زاہد مجید شیخ کے علاوہ سیاسی و سماجی و کاروباری شخصیات سول سوسائٹی کے نمائندگان پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان بھی موجود تھے۔
یہ خبر بھی پڑھیں ۔آزادکشمیر کی تاریخ میں پہلی بار موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم
حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے ڈویژن میر پور کے لیے فراہم کردہ موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری سے اشیاء خوردونوش کے معیار کے ٹیسٹ موقع پر ہی ہونگے اور ان کی رپورٹ موقع پر ہی دی جاسکے گی۔
موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی کلیال چوک آمد پر شہریوں کی بڑی تعدا د بھی جمع ہو گئی اس موقع پر بتایا گیا کہ اس جدید نوعیت کی موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب گاڑی میں ہر طرح کے ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے۔
جس سے ملاوٹ کر نے والوں کا مکمل خاتمہ عمل میں لایا جائے گااور ملاوٹ کو ٹریس اینڈ ٹریک کر کے قصور واران کو گرفتار کیا جائے گا۔
ڈپٹی کمشنر یاسر ریاض نے کہا کہ سب سے پہلے میرپور میں منرل واٹر،جوسز،آئل،گھی اور دیگر ضروری اشیاء کے بڑے کاروبار کر نے والوں سے پڑتال کی جائے اور اس کے بعد چھوٹے کاروباری مراکز کو چیک کیا جائے۔
ملاوٹ کر نے والے اب کسی صورت بچ نہیں سکیں گے۔اس موقع پر صدر بار چوہدری محمود پلاکوی ایڈووکیٹ اور انجمن تاجرا ن کے سرکردہ ر ہنماؤں نے موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کو زبردست الفاظ میں سراہا۔