پاک فوج،محکمہ شاہرات کا ریشیاں لیپہ روڈ سے برف ہٹانے کیلئے آپریشن جاری

لیپہ ( کشمیر ڈیجیٹل )ریشیاں لیپہ روڈ سے برف ہٹانے کیلئے آپریشن جاری، محکمہ شاہرات اور پاک فوج کا آج رات ہی روڈ کھولنے کا عزم ،ریشیاں،لیپہ روڈ سے برف ہٹانے اور راستہ بحال کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ شاہرات اور پاک فوج کے اہلکار،ریشیاں،لیپہ روڈ سے برف ہٹانے کیلئے  تین ڈوزرز کی مدد سے مسلسل آپریشن میں مصروف ہیں۔

شدید برفباری اور برفانی تودوں کے باوجود اہلکار بھرپور محنت کر رہے ہیں تاکہ آج رات ہی روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بحال کیا جا سکے۔
برف اور بڑے بڑے تودوں کے باعث راستہ صاف کرنے میں مشکلات کا سامنا ضرور ہے تاہم موقع پر موجود اہلکار پرعزم ہیں کہ رات کے اختتام تک روڈ بحال کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں ،وادیٔ لیپہ میں شدید برفباری، ریشیاں-لیپہ روڈ بند، مسافر بحفاظت ریسکیو

اس دوران کچھ گاڑیاں جو ریشیاں سے لیپہ جا رہی تھیں وہ بھی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ڈوزرز کے ساتھ ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔
محکمہ شاہرات اور پاک فوج کے جوانوںکا کہنا ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود عوام کی سہولت کے لیے روڈ کلیئر کرنے کی بھرپور کوشش کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top