فرخندہ رحمان کیس،مرکزی ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

میرپور (کشمیر ڈیجیٹل )ضلعی فوجداری عدالت سیشن کورٹ میرپور نے برٹش کشمیری خاتون فرخندہ رحمان کیس میں مرکزی ملزم ایس ایچ او چوہدری عمران کی درخواست ضمانت مستردکردی۔
ملزم کی پیروی انعام اللہ ایڈووکیٹ، شیخ عادل ایڈووکیٹ نے کی جبکہ فرخندہ رحمن کی طرف سے نازیہ شاہ ایڈووکیٹ و دیگر پیش ہوئے۔

یہ خبر بھی پڑھیں،برطانوی شہری فرخندہ رحمن کے الزامات پر ایڈیشنل جج میرپور راجہ شہزاد اکرم بھی معطل 
عمران چوہدری کی جانب سے دائر کردہ توہین عدالت کیس میں معزز عدالت کی جانب سے واضح ڈائریکشن جاری کر دی گئی عدالتی فیصلہ پر عبوری ضمانت ہونے کے باوجود ملزم کو کیوں گرفتار کیا گیا معزز عدالت کی جانب سے تبصرہ طلب،ملزم عمران پلندری تھانے میں گرفتار ہے۔ پونچھ سے اعلی سطحی کمیٹی مزید تفتیش اور ثبوت جمع کرنے کے لیے میرپور پہنچ گئی۔

 یہ بھی پڑھیں ۔پروپیگنڈا کرکے صلح کیلئے دبائو ڈالا جا رہاہے، برطانوی نژاد خاتون کی وضاحت

 

Scroll to Top