پولیس ٹریننگ سکول مظفرآباد: 500 ریکروٹس کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ، وزیر اعظم کوسلامی

مظفرآباد میں پولیس ٹریننگ سکول کے 60ویں ریکروٹ کورس کے 500 جوانوں کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جہاں وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر کو جنرل سلامی دی گئی۔ پاس آؤٹ ہونے والے جوانوں نے دوران تقریب غیرمعمولی مہارتوں کا مظاہرہ کیاخاص طور پرانٹی رائٹ ٹیکنیکس میں بہترین کارکردگی دکھائی جس پر حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔

پاسنگ آؤٹ پریڈ کے مہمان خصوصی وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق تھےجنہوں نے آئی جی پولیس رانا عبدالجبار کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا۔ دورانِ کورس نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا گیا۔ آئی جی پولیس نے اپنے سپاسنامہ میں جوانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خدمات کو سراہاجبکہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں انھیں آئندہ فرائض ایمانداری اور دیانتداری سے ادا کرنے کی تلقین کی۔

پاس آؤٹ ہونے والے 500 جوانوں نے اپنے کورس میں جدید پولیسنگ کی تربیت حاصل کی  ہےجس کا عملی مظاہرہ تقریب میں پیش کیا گیا۔

پاسنگ آؤٹ کی تقریب میں موسٹ سینئر وزیر حکومت / وزیر داخلہ کرنل (ر)وقار احمد نور کے علاوہ وزراء حکومت ، سول و عسکری اداروں کے سربراہان ، پولیس و انتظامیہ کے اعلی آفیسران اور عام عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Scroll to Top