مظفرآباد (6 مارچ 2025) مقامی صرافہ یونین کے مطابق آزاد کشمیر میں آج سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے،تازہ ترین ریٹ کے مطابق فی تولہ سونا 3 لاکھ6 ہزار روپے میں دستیاب ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ62 ہزار 3 سو45 روپے رہی ۔
گزشتہ روز یعنی 5 مارچ 2025 کو فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 8 ہزار روپے تھی جو آج 2 ہزار روپے کمی کے بعد 3 لاکھ6 ہزار روپے پر آ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی کم ہو کر 2 لاکھ 62 ہزار3 سو45 روپے ہو گئی ہے۔
جبکہ چاندی کی قیمت 3 ہزار2 سو روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔