پاکستان

سونافی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس سے خریداروں اور سرمایہ کاروں کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کے گرنے کے اثرات مقامی سطح پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونا 3800 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 79 ہزار 962 روپے پر آ گیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3257 روپے کی کمی واقع ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 11 ہزار 490 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں کمی، پالیسی غیر یقینی صورتحال اثر انداز

چاندی کے نرخ:
سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 100 روپے سستی ہونے کے بعد 7914 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال:

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار رہا، جہاں فی اونس سونا 38 ڈالر کی نمایاں کمی کے بعد 4576 ڈالر پر ٹریڈ ہوتا رہا۔ معاشی ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں ہونے والی اس گراوٹ کے براہِ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث قیمتوں میں یہ اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، برینٹ کروڈ 107 ڈالر پر آگیا

Scroll to Top