مظفر آباد

سونے کی قیمت میں استحکام، چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ

مظفرآباد (5 مارچ 2025) : آزاد کشمیر کی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، مظفرآباد میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ8 ہزار روپے برقرار رہی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ64 ہزار 60 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 ہزار، 2 سو، 20 روپے تک پہنچ گئی ہے۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ہزار، 857 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ چاندی کی قیمت 31.10 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق بین الاقوامی سطح پر معاشی غیر یقینی صورتحال اور ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے باعث سونے کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جا رہا ہےتاہم آئندہ دنوں میں مزید تبدیلی متوقع ہے۔

Scroll to Top