ویرات کوہلی کی ریکارڈ ساز اننگز، چیمپئنز ٹرافی میں سچن ٹنڈولکرکا ایک اور ریکارڈ توڑ دیا

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ایک اور اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے جس کے ساتھ وہ اب آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس میں سب سے زیادہ 50 پلس اسکور بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔

گزشتہ روز دبئی میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے آسٹریلیا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی اس میچ میں ویرات کوہلی نے 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نہ صرف اپنی ٹیم کو فتح دلائی بلکہ اس دوران ایک نیا عالمی ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

ویرات کوہلی نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس (ورلڈکپ، چیمپئنز ٹرافی) میں سب سے زیادہ 50 یا اس سے زائد رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے جس کے مطابق کوہلی نے اپنی 53 اننگز میں 24 مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیاجبکہ اس سے قبل یہ ریکارڈ سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا، جنہوں نے 58 اننگز میں 23 بار 50 پلس اسکور کیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ کوہلی نے سچن کا کوئی بڑا ریکارڈ توڑا ہو وہ پہلے ہی ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والے بلے بیٹسمیں بن چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں بھارت  آسٹریلیا کے 265 رنز کے ہدف کو 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے ایونٹ کے فائنل میں چلا گیا ہے۔

Scroll to Top