مظفرآباد(مسعود الرحمن عباسی) آزادکشمیر میں جعلی میڈیکل ایکوپمنٹ سپلائی کرنے والی کمپنی کےخلاف دھوکہ دہی، بدیاتنی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد کارروائی آگے نہ بڑھ سکی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی سپلائر کمپنی الائنس ڈسٹری بیوٹر نے جعلی اور غیر معیاری سپلائی دی اور 9لاکھ20ہزار مالیت کا چیک بطور سیکورٹی جمع کرایا ۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں بیٹھ کر بنائی جانے والی کمپنی نے محکمہ صحت کی خطیر رقم ہتھیا لی،الائنس ڈسٹری بیوٹر کے مالک سردارعزیز رفیق اور سردار عرفان کےخلاف مقدمہ درج ہوئے دو ماہ ہونے کو ہیں۔
تھانہ پولیس سٹی میرپور نے ملزمان کےخلاف 11جنوری 2025کو مقدمہ درج کیا جس میں دھوکہ دہی ،جعلسازی و بدیانتی کی دفعات لگائی گئیں۔
پولیس تاحال ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی ، ذرائع کے مطابق پولیس کو بااثر ڈرگ مافیا کےخلاف کارروائی میں دباؤ کا سامنا ہے۔
بااثر مافیا محکمہ صحت کی خطیر رقم ہضم کرنےکیلئے کوشاں ہے ،سیاسی شخصیات نے بھی ڈرگ مافیا کو بچانے کےلئے ہاتھ پاوں مارنا شروع کر دئیے۔
ملزمان کے بااثر ہونے کا اندازہ اس بات سے بھی بخوبی لگایا جا سکتا ہے کہ مقدمہ درج ہوئے 2 ماہ ہونے کو ہیں ابھی تک ملزمان نے ضمانت کیلئے بھی درخواست نہیں دی۔
یہ بھی پڑھیں :پی پی آزادکشمیر کی تنظیم سازی، مبارک حیدر کا سیکرٹری جنرل پریکطرفہ ٹریفک چلانے کاالزام