پاک فوج کی امدادی کارروائیاں جاری، وادی لیپہ میں برفباری کی تباہ کاریاں

وادی لیپہ میں شدید برفباری نے تباہی مچا دی، درختوں کے مکانات پر گرنے اور چھتیں بیٹھنے سے متعدد گھر مکمل تباہ ہو گئے، خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم علاقے میں پاک فوج اور مقامی رضا کار امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں منڈل میں راجہ امجد کے مکان پر درخت گرنے سے گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا مگر اہل خانہ محفوظ رہے اس کے علاوہ بٹلیاں میں قاری زاہد اعوان کے مکان کی چھت گر گئی جبکہ غائپورہ میں بھی ایک مکان زمین بوس ہوگیا ہے تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

علاقے میں شدید برفباری کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے تاہم پاک فوج اور مقامی رضاکار برف میں پھنسے شہریوں کی مدد کے لیے متحرک ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Scroll to Top