ایم ایل ایز بلدیاتی اداروں کی بحالی میں رکاوٹ ،احتساب کے نام پر اداروں کی بھرمارمگر کارکردگی صفر، ارشد خان نیازی

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل رپورٹ)آزادکشمیر میں بلدیاتی اداروں کی بحالی اور نچلی سطح پر اختیارات کی منتقلی میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومتی ایم ایل ایز ہیں جو بلدیاتی اداروں کی بحالی نہیں چاہتے ۔سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان نے اپنے دور حکومت میں دلیرانہ کردار ادا کرتے ہوئے آزادکشمیر میں 31 سال بعد الیکشن کروائے ۔ سردار تنویر الیاس کو بلدیاتی اداروں کی بحالی کا کریڈیٹ جاتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین پرل ڈویویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ سردار ارشد خان نیازی نے کشمیر ڈیجیٹل کے پروگرام میں  نوشین خواجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ارشد نیازی کا کہنا تھا کہ احتساب کے نام پر اداروں کی بھرمار، مگر کارکردگی صفر!کرپشن روکنے کیلئے 3 ادارے قائم ہیں مگر کام ایک بھی نہیں کر رہا! وزیراعظم انوارالحق نے اعلان کیا تھا کہ جو کرپشن کی نشاندہی کرے گا اسے 10 لاکھ روپے انعام دیا جائےگا۔

وزیراعظم صاحب میں نے صرف ایک سرکاری ادارے کے بیسیوں کرپشن کیسیز کی نشاندہی کی ، چیف سیکرٹری صاحب کو بھی خطوط لکھے ۔ وزیراعظم صاحب کرپشن کی نشاندہی پر مجھے 10 لاکھ روپے دیں ورنہ استعفیٰ دیکر گھر چلے جائیں کیونکہ آپ کرپشن کا خاتمہ نہیں چاہتے بلکہ صرف زبانی کلامی دعویٰ ہی کرتے ہیں۔

ارشد خان نیازی نے کہا کہ اگر ریاست آزاد کشمیر میں کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں تو میری گزارش ہے کہ صرف اینٹی کرپشن کو بحال رکھا جائے اور باقی ادارے ختم کئے جائیں تاکہ ریاستی وسائل پر بوجھ نہ پڑے۔

سوشل ایکٹیویسٹ سردار ارشد خان نیازی نے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم انوارالحق کے کرپشن خاتمے کے دعوے اور وعدے دھر کے دھرے رہ گئے ۔میں نے پی ڈی اے کے 10 کروڑ کے گھپلے کا معاملہ وزیراعظم، چیف سیکرٹری اور اینٹی کرپشن کو تحریری طور پر بھیجا لیکن اس معاملے پر نوٹس تک نہ لیا گیا۔

حکومت اور بلدیاتی نمائندوں کے مذاکرات کا نتیجے میں یونین کونسل کی سطح پر سیکرٹری دفاتر کیلئے 2 کنال زمین کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔بلدیاتی انتخابات میں فسادات کا سب سے زیادہ خطرہ پونچھ ڈویژن میں تھا لیکن سردار تنویر الیاس کی مدبرانہ کوششوں سے بلدیاتی انتخابات کامیابی سے مکمل ہوئے ایک پتہ تک نہیں ہلا۔

سابق چیئرمین پرل ڈیوویلپمنٹ اتھارٹی راولاکوٹ ارشد نیازی کی کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں فسادات کا سب سے زیادہ خطرہ پونچھ ڈویژن میں تھا لیکن سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی مدبرانہ کوششوں سے بغیر سکیورٹی بلدیاتی انتخابات کامیابی سے مکمل کروائے ، الیکشن کے دوران ایک پتہ تک نہیں ہلا۔

اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی میں سب سے بڑی رکاوٹ حکومتی ایم ایل ایز ہیں لیکن سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کو اس کا سارا کریڈیٹ جاتا ہے کہ ان کے دور میں 31 سال بعدپرامن بلدیاتی انتخابات کروا کر قوم کے دل جیت لئے اور اقتدار کی نچلی سطح پر منتقلی کی راہ ہموار ہوئی۔
آزادکشمیر میں قبل از وقت انتخابات کی گونج ،عوامی ایکشن کمیٹی سے سیاسی جماعتوں کی قیادت خوفزدہ

Scroll to Top