معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ اس سال صد قہ فطر اور فدیہ کی کم از کم قیمت 240 روپے فی شخص ہے۔
رپورٹ کے مطابق مفتی منیب الرحمان نے ایک بیان میں کہا کہ دولت مند لوگوں کو ان کی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ، فدیہ اور کفارہ ادا کرنا چاہیے۔.
یہ بھی پڑھیں ۔۔۔صدقہ فطر وفدیہ صوم کا نصاب جاری ، مخیر حضرات 1 لاکھ 50 ہزار فدیہ ادا کریں، اسلامی نظریاتی کونسل
فطرہ ،فدیہ صوم اور کفارہ صوم کے بارے میں انہوں نے کہا کہ گندم کے آٹے کے لیے فدیہ 240 روپے، جو کے لیے فدیہ 700 روپے ہے، جب کہ عمدہ کھجور کے حساب سے فدیہ4000 روپے ہے۔.
مفتی منیب الرحمان نے مزید کہا کہ بہتر ین کشمش کے حساب سے فدیہ 6400 روپے ہے جب کہ روزہ توڑنے کا کفارہ 60 غریب لوگوں کو دن میں دو وقت کا کھانا کھلانا ہے۔.