وادی لیپہ کے غازی بزرگ،وطن کی خاطر دوجنگیں لڑیں اور سینے پر 7تمغے سجائے

وادی لیپہ (جی ایم بخاری، کشمیر ڈیجیٹل) وطن عزیز کے دفاع میں دو جنگیں لڑنے والے وادی لیپہ کے غازی عبدالعزیز مغل جنہوں نے دشمنوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کیا اور اپنے سینے پر 7 تمغے سجائے غازی عبدالعزیز مغل صغیف العمر ہوچکے ہیں تاہم ان کی یاداشت آج بھی بہترین ہے اور جذبہ بھی جوان ہے ۔

کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے غازی عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ میں یکم اپریل1964 میں مجاہد فورس میں بھرتی ہوا تھا ،انہوں نے کہا کہ ایک دن بھارت نے اچانک حملے شروع کردئیے میرے پاس مشین گن تھی جب انڈین فوجی جنگل میں پہنچنے تو میں نے 200روند فائر کئے تو انڈیا نےتوپ خانہ کھول دیا لیکن میں نے دشمن کا بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنے وطن کا دفاع کیا جس پرمجھے تمغہ دیا گیا۔

غازی عبدالعزیز نے مزید کہا کہ وادی لیپہ میں مجھے حرب اور دفاع کے دو تمغے ملے ہیں دو سفید رنگ کے تمغے  1971 کی جنگ کے ہیں ،انہوں نےکہا کہ یہ تمغے مجھے کرنل صاحب نے پہنائے تھے انہوں نے 1971 کی جنگ کا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ فائر بندی تھی کہ اچانک رات کو انڈیا کے 50آدمی آگئے۔

میں نے بٹالین سے اجازت مانگی کہ فائر کروں لیکن مجھے اجازت نہیں ملی تاہم مجھے بندے دئیے گئے میں نے دشمن کو دس منٹ کا وقت دیا کہ جگہ خالی کردو جب جگہ خالی نہ کی گئی تو ہم نے ڈنڈوں کے ساتھ حملہ کیا اور دشمن کو مار کر بھگا دیا ۔
بزرگ غازی کا جذبہ آج بھی جوان ہے اور وہ آ ج بھی جنگ کی بات کرتے ہوئے جذبات میں آجاتے ہیں ،وہ اپنے حاصل کردہ تمغے چوم کر آبدیدہ ہوجاتے ہیں ۔ہر شخص کو ایسے ہی وطن سے محبت کرتے رہنا چاہیے ۔

Scroll to Top