نیلم (کشمیر ڈیجیٹل )ڈپٹی کمشنر ضلع نیلم کی ہدایت پرکیل نیابت انتظامیہ روزہ داروں کو سستی اور معیار اشیاء کی فراہمی کے لیے سرگرم ہوگئی ۔نائب تحصیلدار خواجہ فاروق نے ہمراہ پولیس نفری کیل بازار کا معائنہ کیا۔
کشمیر ڈیجیٹل کی رپورٹ کے مطابق نیلم میں انتظامیہ سرکاری ریٹ پر عملدرآمد کرانے کےلئے متحرک ہوگئی ہے۔
اس سلسلے میں نائب تحصیلدار نے بازار کا دورہ کیا ،سرکاری ریٹ کے مطابق اشیاء خوردونوشباالخصوص افطاری سامان اور سبزی فروٹ کے ریٹ چیک کئے ۔ اس موقع پر انہوں نےصدر انجمن تاجران کیل چوہدری خان ولی کی ر ہنمائی میں طے شدہ سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کے عمل کو تیز کرنے پر زور دیا ۔
یہ خبر بھی پڑھیں۔مظفر آباد،دکانوں کی چیکنگ،کیش اینڈ کیری سیل،مختلف اشیاء کی بڑی کھیپ ضبط
صدر انجمن تاجران کے فیصلے اور سرکاری ریٹ سے تجاوزکرنے والوں کیخلاف قانونی کار روائی کا عندیہ دیا ۔انہوں نے دکانداروں کو ہدایات جاری کیں کہ ریٹ لسٹیں نمایاں جگہ پر آویزاں کی جائیں۔
نائب تحصیلدار کیل نے عوام علاقہ سے اپیل کی کہ وہ سامان خریدتے وقت د کانداروں سے ووچر لازمی حاصل کریں اگر کوئی د کاندار مہنگی ایشا فروخت کرتا ہے تو انتظامیہ کوآگاہ کریں تاکہ اس کے خلاف کاروائی کی جا سکے۔