مظفرآباد: آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں 2 مارچ 2025 کو سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 100 روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 66 ہزار 800 روپے ہو گئی ہے۔
گزشتہ روز 1 مارچ 2025 کی قیمتوں سے موازنہ کیا جائے تو اس وقت 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 2 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 915 روپے تھی۔ اس طرح آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 9,100 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 7,885 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
دیگر کیریٹس کے حساب سے، 22 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 85 ہزار 265 روپے جبکہ 21 قیراط سونا 2 لاکھ 72 ہزار 301 روپے فی تولہ میں دستیاب ہے۔
دوسری جانب ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 200 روپے رہی جبکہ راولپنڈی اور کوئٹہ میں یہ قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 100 روپے فی تولہ رہی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت آج 2,946 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔