مظفرآباد: آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹ میں آج 1 مارچ 2025 کو سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 2 ہزار روپے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 58 ہزار 915 روپے ہو گئی ہے۔
اگر گزشتہ روز 28 فروری 2025 کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائے تو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 790 روپے تھی جبکہ 10 گرام سونا 2 لاکھ 62 ہزار 400 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔ اس طرح آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3,790 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3,485 روپے کی واضح کمی دیکھی گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت مستحکم رہی اور آج بھی فی تولہ چاندی 3 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
ملک کے دیگر شہروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان اور دیگر بڑے شہروں میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 2 ہزار روپے رہی، جبکہ راولپنڈی اور کوئٹہ میں یہ قیمت 3 لاکھ 1 ہزار 800 روپے فی تولہ ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی آج سونے کی قیمت 2,927 ڈالر فی اونس رہی جو کہ گزشتہ روز کے مقابلے میں کچھ کم ہے۔