سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ: نرخ نامہ جاری، عوام پریشان

مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ نے یکم مارچ 2025 کے لیے سبزیوں اور پھلوں کا نیا نرخ نامہ جاری کر دیا جس میں کئی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شہری مہنگائی کے اس تسلسل سے پریشان ہیں اور دکاندار بھی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا شکوہ کر رہے ہیں۔

نئے نرخ نامے کے مطابق آلو سفید 70 روپے جبکہ آلو لال 90 روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں۔ پیاز کی قیمت 65 سے بڑھ کر 69 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ ٹماٹر 90 روپے فی کلو جبکہ شلجم 50 روپے فی کلو دستیاب ہے۔ پھلوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے کیلا 260 روپے درجن، سیب سفید 230 روپے اور سیب کالا قلاڑی 460 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برائیلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

دکانداروں کو سختی سے ہدایت دی گئی ہے کہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور عوام سے مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کی جائیں۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top