برائیلر مرغی کی قیمت میں مسلسل اضافہ، انڈے بھی مزید مہنگے

مظفرآباد میں برائیلر مرغی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہےجبکہ اس کے گوشت کی فروخت پر پابندی بدستور برقرار ہے۔ یکم مارچ کو جاری کردہ تازہ ترین نرخ نامے کے مطابق برائیلر مرغی زندہ کی قیمت 495 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب انڈوں کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ دیکھا ہواہےجس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

مظفرآباد کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ تازہ نرخ نامے کے مطابق یکم مارچ 2025 سے برائلر مرغی کی زندہ قیمت 495 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے جو پچھلے دنوں کے مقابلے میں واضح اضافہ ہے۔

بریڈر مرغی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا ہےزندہ بریڈر مرغی 380 روپے فی کلو جبکہ اس کا گوشت 480 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ دیسی خالص مرغی 1050 روپے اور گولڈن مرغی 850 روپے فی کلو پر مستحکم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کیلئے پرائس کنٹرول کا جامع پلان، ہر علاقے میں مجسٹریٹس تعینات، کنٹرول روم فعال

انڈوں کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 40 سے 50 گرام وزن والے انڈے 265 روپے فی درجن جبکہ 51 سے 65 گرام وزن والے انڈے 295 روپے فی درجن تک پہنچ چکے ہیں، جس کی وجہ سے شہری  سخت پریشان  ہیں۔

ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ نرخ نامہ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں اور مقررہ قیمتوں پر ہی اشیاء فروخت کریں بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Scroll to Top