آزاد کشمیر بھر کے مستحقین زکوٰۃ کو رقوم کی فراہمی کر دی گئی

مظفر آباد (کشمیر ڈیجیٹل )وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیرچوہدری انوار الحق کے وژن کے مطابق محکمہ زکوۃ وعشر نے مالی سال 2024-25 کے دوران آزاد کشمیر کے 10 اضلاع میں آبادی کے تناسب سے مساویانہ طور پرمقامی زکوۃ و عشر کمیٹیوں کے توسط سے ریاست کے انتہائی غریب، مفلوک الحال اور نادار افراد کو ان کے ذاتی اکاوٗنٹ کے ذریعے رقوم کی فراہمی کردی۔

فراہم کی جانے والی رقم ضلع مظفر آباد 1 کروڑ 75 لاکھ 62 ہزار ، ضلع کوٹلی 1 کروڑ 74 لاکھ 45 ہزار ، ضلع میر پور 1 کروڑ 5 لاکھ 60 ہزار ،ضلع پونچھ 1 کروڑ 3 لاکھ 68 روپے، ضلع بھمبر میں 99 لاکھ 60 ہزار ، ضلع نیلم 92 لاکھ 31 ہزار جبکہ جہلم ویلی میں 78 لاکھ 72 ہزار روپے، ضلع باغ میں 77 لاکھ88 ہزار ، ضلع سدھنوتی میں 65 لاکھ 85 ہزار روپے، ضلع حویلی میں 45لاکھ 54 ہزار کی رقومات فراہم ہوئیں۔
ضلع نیلم کی یونین کونسل کیل و گریز اورحویلی کی یونین کونسل بھیڈی میں مستحقین زکوۃ کو ریٹیلر کے ذریعے رقم کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

Scroll to Top