بھمبر میں اجلاس،ناقص اشیاء بیچنے والوں کیخلاف حکمت عملی تیار ، رمضان میں عوام کو مہنگائی سے بچانے کیلئے اہم فیصلے

بھمبر(کشمیر ڈیجیٹل )رمضان المبارک میں عوامی ریلیف کی خاطر سب ڈویژنل مجسٹریٹ محمد عیص بیگ نے اہم اجلاس کی صدارت کی جس میں سول سوسائٹی تاجروں اور تحصیل انتظامیہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ایس ڈی ایم نے واضح کیا کہ گزشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر مرزا ارشد محمود جرال کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے تینوں عشروں میں پولیس اور مجسٹریٹس خصوصی طورپربازاروں کا دورہ کریں گے

عوام کو مہنگائی اور ناجائزمنافع خوری سے بچانے کے لئے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے اس کے علاوہ ٹریفک پلان، تجاوزات کے خاتمے سمیت دیگر اہم نوعیت کے معاملات پر بھی غور ہوا۔ سب ڈویژنل مجسٹریٹس بھمبر نے کہا کہ سب ڈویژن کی حدود میں جملہ بیکری مالکان ہوٹل مالکان صفائی ستھرائی کاخیال رکھیں ،دستیاب اشیاء ضروریہ کے معیار اور قیمتوں کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھا جائے۔ قواعد و ضوابط کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، پرائس کنٹرول کے حوالے سے پولیس اور مجسٹریٹس عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
علاوہ ازیں ناقص پاپڑفروخت کرنے والوں کے خلاف کار روائی کی حکمت عملی تیار، ڈسٹری بیوٹرز کو فوڈ اتھارٹی کی طرف سے ہدایات جاری کردی گئیں ۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرمحمودعلی خان ،فوڈ سیفٹی آفیسر اور ڈویژنل فوڈ انالسیٹ نے پاپڑ،سنیک فروخت کرنے والے ڈ سٹیبوٹرز سے ایک میٹنگ کی جس میں انہیں ہدایات جاری کی گئی کہ پاکستان بھر سے آنے والے تمام کمپنیز کے جملہ پروڈکٹس کا متعلقہ صوبائی فوڈ اتھارٹی سے لائسنس کا ہونا ضروری تصور ہوگا۔
کشمیر فوڈ اتھارٹی کا اجازت نامہ لازمی قرار دیا گیا۔جملہ ڈسٹریبیوٹر کا متعلقہ ضلعی فوڈ اتھارٹی آفس سے لائسنس کا ہونا ضروری ہوگا۔ ڈسٹریبیوٹر جملہ پروڈکٹس یعنی پاپڑ اور انکی ترسیل فوڈ اتھارٹی کے ایس اوپیزکے عین مطابق کرے گا۔

ڈسٹریبیوٹر اپنے تمام فروخت کرنے والے پروڈکٹس کی تفصیل فراہم کرے گا۔
شرکاء نے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر محمود علی خانڈویژنل فوڈ انالسٹ محمد جلیلاسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسرز عبداللہ زبیر، شیراز شاکرکویقین دہانی کرائی کہ عوامی صحت کے تناظر میں ہدایات پرعمل کیاجائے گا۔

Scroll to Top