پی ایس ایل کے شیڈول کا اعلان ہوگیا،کون سی ٹیم کا میچ کب اور کہاں ہوگا؟

پاکستان سپر لیگ  کے  دسویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے،بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا 10 واں ایڈیشن 11 اپریل کو دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اورلاہور قلندرز کے درمیان میچ سے شروع ہوگا۔

6 ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں 11 اپریل سے 18 مئی تک 34 میچز ہوں گے، لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13 میچز ہوں گے ،آنے والے ایڈیشن میں 8 اپریل کو پشاور میں کھیلا جانے والا ایک نمائشی میچ بھی ہوگا۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم 13 مئی کو کوالیفائر ون سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم 5 میچوں کی میزبانی کرے گا۔

لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے فاتح کراچی کنگز 12 اپریل کو کراچی میں آخری ایڈیشن کے رنر اپ ملتان سلطانز کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔چھٹے ایڈیشن کے فاتح ملتان سلطانز کا مقابلہ 22 اپریل کو لاہور قلندرز سے ہوگا۔. ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کا یہ پہلا میچ ہوگا۔

پی ایس ایل 2017 کے چیمپئن پشاور زلمی اپنے 5 میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلیں گے جبکہ چوتھے ایڈیشن کی فاتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز قذافی سٹیڈیم میں 5 میچ کھیلے گی۔

Scroll to Top